ایک نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی ) سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
پشاور پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن صدر لکی مروت پر حملہ کیا اور مدد کے لئے پہنچنے والی بکتر بند گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چاروں اہلکار گاڑی میں سوار تھے جو حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے سے پولیس سٹیشن کا کچھ حصہ منہدم بھی ہوا جس کے باعث چند اہلکار ملبے تلے دب گئے۔
پرلیس نے بتایا شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق،کانسٹیبل گلتیاز،اصغر،امانت اللہ،عارف اور سردار علی شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔