ایک نیوز: مزدوروں کیلئے خوشخبری، حکومت نے کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری لیبر کے زیرصدارت کم از کم اجرت بورڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزدور کو کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ دی جائے گی، کم از کم ماہانہ اجرت کے ڈرافٹ کے حکم نامہ کو سرکاری گزٹ میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مہنگائی سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صبح سویرے روزی کی تلاش میں نکلے مزدور کام نہ ہونے کی وجہ سے شام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ اب تو گزارا کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، مہنگائی ہے کہ بڑھتی ہی چلی جارہی ہے، اب گزارا کرنا نہایت مشکل ہو گیا ہے۔
سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں نے حکومت سے مہنگائی میں کمی اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔