اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، 3 ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے پر غورہوگا

Mar 30, 2023 | 01:38 AM

ایک نیوز: پاکستانی عوام کیلئے بری خبر۔ 3 ملکی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں حکومت اور کے الیکٹرک کے معاہدے پر عمل درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 6 ارب 68 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری بھی اسی اجلاس میں متوقع ہے۔

مزیدخبریں