سابق ڈی جی نیب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

Mar 30, 2023 | 01:13 AM

ایک نیوز: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اہم شخصیت کے وارنٹ گرفتاری معطل کرکے بڑا ریلیف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے طیبہ گُل کا سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتکِ عزت کیس میں شہزاد سلیم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے طیبہ گُل کا سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتکِ عزت کیس کی سماعت کی جہاں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہوئے۔

عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔

عدالت نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو 20 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

سابق ڈی جی نیب کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں