سعودی عرب میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کی مشروط اجازت

سعودی عرب میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کی مشروط اجازت
ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو ایک شرط پر عمرہ کے لیے ویزہ دیا جائے گا، وہ خواتین جن کی 18 سے 65 سال تک ہے، ان کو محرم کے بغیر ویزہ دیا جا سکے گا۔
2021 میں وزارت حج و عمرہ نے ہر عمر کی خاتون کو بغیر محرم کے زیارات پر آنے کی اجازت دی تھی، جس میں صرف گروپ کے ساتھ آنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔
خواتین کو بغیر محرم زیارات کی اجازت دینا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس عہد کا نتیجہ ہے جس کے تحت وہ سعودی عرب کو دنیا بھر میں آزاد اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
جس کے تحت سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ، اور باہر کے ملک بغیر کسی مرد گارڈئین کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نئے قانون کے تحت جو بھی حج یا عمرہ کے لیے آئیں گے ان کے لیے کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لازمی لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔جو لوگ سعودی عرب میں مقیم ہیں، اور پچھلے 5 سالوں میں حج کی ادائیگی نہیں کر سکے، انہیں بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔