ذرائع کے مطابق یکم اپریل سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔اس ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے جس کے مطابق پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 3رو پے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کاتیل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسےفی لٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔
وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے آئندہ 15 روز کے لیے کمی کا امکان ہے۔