کورونا کے باعث لاہور میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

Mar 30, 2021 | 18:28 PM

admin
لاہور: کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بس ویگن کوسٹر ٹیکسی رکشہ چنگ چی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدخبریں