وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے

Mar 30, 2021 | 17:23 PM

admin
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئےجس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق سرکاری امور کا آغاز کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کام کرنا شروع کر دیاہے اور ان میں اب کورونا وائرس کی اب کسی قسم کی علامات نہیں رہیں۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کر رہے ہیں ، گائیڈ لائنز کے مطابق عمران خان کو اب کورونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ فیصل سلطان نے بھی عمران خان کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجویزد ی ہے ۔

واضح رہے کہ 20 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت اآیا تھا جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا تھا ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کچھ علامات محسوس ہوئی تھی ، جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا۔

مزیدخبریں