رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی ہوئی، ترجمان ریلوے 

Jun 30, 2024 | 23:30 PM

ایک نیوز:سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے مالی سال 2023،24کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔

ترجمان ریلوے عامربلوچ کے مطابق تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی ، ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا ،مسافر ٹرینوں سے 47 ارب آمدن ہوئی ، مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے، ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ 

عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی  ، ریلوے کو گزشتہ  مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی،اچیومنٹ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔ 

مزیدخبریں