ویمنز ٹی 20ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

ویمنز ٹی 20ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
کیپشن: The Pakistan team for the Women's T20 Asia Cup has been announced

ایک نیوز:اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ19 سے28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہوگا،جس کے لیے  15رکنی پاکستانی ٹیم  کا اعلان کیا گیا ہے، ٹیم میں 

ندا ڈار کپتان برقرار رہیں گی، تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل ہوں گی، ارم جاوید ، عمیمہ سہیل اور عروب شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی،دو میچز نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو ہوں گے،ویمنز ٹیم کا کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ہوگا۔