آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، حکومت نے گیس مہنگی کردی  

Jun 30, 2024 | 22:41 PM

ایک نیوز:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط پوری کرتے ہوئے ٹیکسٹائل سمیت جنرل انڈسٹری یا کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا ،اجلاس میں قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی مجوزہ سمری منظور کرلی گئی ،

ای سی سی کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کی پیش کردہ سمری منظور کر لی  ہے۔ 

ذرائع  وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے،کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2750 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گی،کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ سے 76 ارب روپے کا ریونیو ملے گا،یکم جنوری 2025 سے دوبارہ گیس نرخوں کا جائزہ لیکر قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیر توانائی اویس لغاری ،وزیر مملکت خزانہ اور ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندگان نے شرکت کی،وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں