پی ٹی آئی اگر مذاکرات کرتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے،مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی اگر مذاکرات کرتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے،مولانا فضل الرحمان
کیپشن: If PTI negotiates, they will welcome, Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز:سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اگر مذاکرات کرتی ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  جمعیت علمائے اسلام کا مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس آج اختتام پزیر ہوا ، اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے روابط کا جائزہ لیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن کے نتائج کسی صورت قبول نہیں، قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے، صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں، الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں ہے،حکومت  کی جانب سے جو رابطے ہوئے اس پر بھی بات ہوئی ہے،یہ مسئلہ کسی ایک سیاسی جماعت کو منانا نہیں ہے۔ 

سربراہ جے یو آئی ایف کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس شوریٰ پی ٹی آئی کے دس بارہ سال کےاختلافات پر سنجیدہ ہے، پی ٹی آئی اگر مزاکرات کرتی ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں ، پی ٹی آئی نے کسی مزاکراتی ٹیم کا با ضابطہ اعلان نہیں کیا،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں،جمعیت علمائے اسلام مذاکرات کا انکار کرتی ہے نہ ہی مسئلے کے حل کیلئے انکار کرتی ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کسی جماعت میں باضابطہ جانے تک جہدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتی ہے۔ 

 مولا نا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی دفاع کے مسئلے پر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آپریشن عزم استحکام سے 2 صوبوں کے لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں،فاٹا کی ترقی کے لیے ایک سو ارب کی منظوری دی گئی،لیکن آج تک فاٹا کی ترقی کے لیے کچھ نہیں دیا گیا۔

پاک چائنہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاک چائنہ تعلقات کی حمایت کرتی ہے،ابھی تک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے چائنہ کا اعتماد بحال نہ کرسکے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں مداخلت سے دور رہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا گیا ہم افغانستان کے اندر جاکر حملہ کریں گے،20 سال تک امریکہ کو ہوائی اڈے دیئے،سوالات بہت ہیں اٹھا کر ریاست کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے،  بہت سے سوالات ہیں، سوالات اٹھا کر ریاست کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے،  آپریشن سے مقامی لوگوں کے معاشی قتل کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں آئے گا۔ 

 جمعیت علمائے اسلام غزہ اور فلسطین کے بھائیوں کی مکمل حمایت کرے گی،پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر کافر قرار دیا تھا، جمعیت علمائے اسلام 7 ستمبر کو قادیانیوں کو کافر قرار دینے پر گولڈن جوبلی منائے گی۔ 

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف تاجروں کے ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔