کوہلی اور شرما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر

کوہلی اور شرما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر
کیپشن: After Kohli and Sharma, another Indian cricketer retired from T20 Internationals

 ایک نیوز:بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جڈیجا نے بھی ٹی 20انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا اور کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کیلئے اپنا بہتر دینے کی کوشش کی دیگر فارمیٹس میں آئندہ بھی ملک کیلئے اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ جیتنا خواب تھا، یہ میرے کیئیر کی بلندی ہے، کیرئیر میں فینز کی بھرپور سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔

روندرا جڈیجا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی ہیں، جڈیجا سے قبل روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکےہیں۔

روندرا جڈیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن فارم کا شکار رہے، ورلڈ کپ میں جڈیجا 5 اننگز میں صرف 35 رنز بناسکے، صرف ایک وکٹ حاصل کی، روندرا جڈیجا نے بھارت کی جانب سے 74 میچز کھیلے،54 وکٹیں لیں،41 اننگز میں 515 رنز بنائے۔