لاہور ایئر پورٹ کو روزانہ 3گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ 

لاہور ایئر پورٹ کو روزانہ 3گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ 
کیپشن: Decision to keep Lahore Airport closed for 3 hours daily

ایک نیوز: مون سون  سیزن کے دوران ایئر پور ٹ  کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے ،  جس کے باعث انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے،ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا ,اور یہ بندش ہر سال مون سون کے دوران حسب معمول کی جاتی ہے،رن وے ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے دوران بندش بھی استعمال ہو سکے گا۔ ایمریٹس لینڈنگ کا فیصلہ جہاز کا پائلٹ کر سکے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، ایئرپورٹ کو روزانہ 3گھنٹے تک  بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اُٹھایا گیاہے۔