گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی پہلی نیلامی،ایک نمبر کروڑوں میں فروخت

پاکستان میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی پہلی نیلامی،ایک نمبر کروڑوں میں فروخت
کیپشن: First auction of vehicle number plates in Pakistan, one number sold in crores

ایک نیوز: پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔
 محکمہ ایکسائز حکومت سندھ نے 40 نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کرلیے۔
 پریمئم نمبر 1 دس کروڑ، نمبر 5 پانچ کروڑ تیس لاکھ، نمبر 7 چار کروڑ ساٹھ لاکھ، نمبر 8 چار کروڑ دس لاکھ اور نمبر 9 چار کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے وقف کی جائے گی، فنڈز سے سیلاب زدگان کے لئے مجموعی طور پر 2,251 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لئے مسلسل کوشاں ہے، بہت جلد پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا، آئندہ نیلامی سے تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کے لیے اضافی وسائل پیدا ہونے کی امید ہے۔
حکومت سندھ کے جامع نقطہ نظر میں نہ صرف نئے گھروں کی تعمیر بلکہ ضروری انفراسٹرکچر کی بحالی، طبی امداد اور معاشی بحالی بھی شامل ہے۔