ایک نیوز:لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیشتر علاقے گیس سے محروم ہو گئے ۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کیجانب سے گیس فراہمی انتہائی کم ہونے سے شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن ہو گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے علاقوں مسلم ٹاون، اچھرہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی ،گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی، فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقوں، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل اور دیگر علاقوں میں گیس غائب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب افراد کیلئے مہنگے سلنڈر اور لکڑیاں خریدنا ممکن نہیں، حکومت گیس کی سپلائی فوری بحال کرے،شہری گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ناشتہ اور کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔
سوئی گیس حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،شہری ان کی جانب سے گیس کی بندش کا شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا،شکایات سینٹرز پر شکایات کی بھر مار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔