ایک نیوز: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے،مہنگائی 38فیصدسے کم ہوکر12فیصدتک آگئی ، ملک کو اس وقت میکرواستحکام کی ضرورت ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر9ارب ڈالرہیں،ورلڈبینک نے داسوپراجیکٹ کیلئے 1ارب ڈالرکی منظوری دیدی،توانائی اورپٹرولیم کے شعبوں میں اصلاحات لائینگے،ایف بی آر9300ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرے گا،ایف بی آراصلاحا ت بہت ضروری،ٹیکس چوری روکنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری میں ایف بی آرحکام اورٹیکس ادا کرنیوالے ملوث ہیں،اگلے تین برس میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح 13فیصدتک لیجانا ہے،اب تک 42ہزارریٹیلرز تاجردوست سکیم سے منسلک ہوچکے ہیں، تاجردوست سکیم کے تحت یکم جولائی سے ریٹیلرزپر ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نان فائلرزکی اختراع کا ہی خاتمہ کردیں گے ، ہم وزرا تنخواہ نہیں لیتے،ہم اپنے یوٹیلیٹی بلز بھی خود ادا کرتے ہیں،سی پیک کے دوسر ے فیز پرکام تیز کریں گے ،ایکسپورٹرزکواگلے دو سے تین دن تک تمام ٹیکس ریفنڈزمل جائیں گے ،تعمیراتی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں۔