سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری 

سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری
کیپشن: Vegetables and fruits continue to be sold at higher prices

ایک نیوز:اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری ہے، شہری سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہوگئے ہیں۔ 
شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا، لاہور میں مہنگائی کا راج برقرار، ٹماٹر 20 روپے فی کلو تک مہنگے ہو گئے، سبزی مارکیٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر کا سرکاری نرخ 145 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
 پیاز نرخ 110 روپے کلو مقرر ،مارکیٹ میں پیاز 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ،آلو کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو ،مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔
 لیموں دیسی کا سرکاری نرخ 20 روپے اضافے سے 295 روپے کلو مقرر مارکیٹ میں لیموں 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
 بند گوبھی80پھول گوبھی 180 روپے کلو، لہسن 500 اور ادرک 800 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔