سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری ،وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

Jun 30, 2024 | 14:08 PM

ایک نیوز: اساتذہ کی قلت کا شکار سکولزکے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی،پنجاب حکومت نے سرکاری سکولز کیلئے30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 پنجاب حکومت نےسرکاری سکولز میں کی قلت کو ختم کرنے کے لیے ورکنگ شروع کردی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر تعلیم کو اساتذہ کی بھرتی مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ،سرکاری سکولز میں سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
سکولز میں تمام سبجیکٹس کےلیے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی، شہباز شریف کے دور میں 46 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ، سکولز میں اساتذہ کی قلت کے باعث سات سال کے بعد اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا جارہاہے ۔
صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام اساتذہ کی بھرتی کا عمل پبلک سروس کمیشن کے زریعے مکمل کیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی ، کوشش ہے کہ بھرتیوں کا عمل گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے۔    

مزیدخبریں