ویب ڈیسک:پاکستان کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشری انصاری نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دکھ اور پچھتاوے سے متعلق بات کی ہے۔
ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران اداکارہ سے زندگی کے سب سے بڑے دکھ سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بہن سنبل کو بہت یاد کرتی ہیں انکی زندگی کا سب سے بڑا دکھ انکی بہن کا چلے جانا ہے،وہ انکا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
بشری انصاری کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے میرے ذہن سے یہ دکھ نہیں جاتا، میرے سامنے کبھی بھی کسی بھی وقت سنبل کا نام لے لیا جائے میں غم زدہ ہو جاتی ہوں۔
اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں بہت حقیقت پسند خاتون ہوں، میں ایسی خواہشات ہی نہیں رکھتی ہوں جو کہ پوری نہ ہو سکیں۔
بشری انصاری نے زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے بارے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار لاہور میں میرا ریڈیو سٹیشن جانا ہوا، میری ملاقات نامور گلوکار و موسیقار، استاد نزر حسین صاحب سے ہوئی۔
انہوں نے مجھے گانے کی آفر کی مگر میں نے قبول نہیں کی، مجھے یہ پچھتاوا ہے، مجھے وہ پیشکش قبول کر لینی چاہیے تھی۔