کراچی: کوسٹر کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

کراچی: کوسٹر کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
کیپشن: Karachi: Coaster accident, 7 people killed, many injured

ایک نیوز: کراچی میں ماڑی پورنیو اڈا کے قریب کوسٹر الٹ گئی ،حادثے میں 3 بچیوں اور3 خواتین  سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین مرد اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق افراد پکنک منانے کے لئے جا رہے تھے۔
 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد ہونےوالی2 خواتین کی شناخت صغریٰ اور سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے،ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، جاں بحق بچیوں میں سکینہ، زینت اور کنزہ شامل ہیں۔ حادثے میں 14 سالہ لڑکا قدیر بھی جاں بحق ہوا۔

بس میں 40-45 افراد سوار تھے،  تمام افراد عزیز آباد بنگوریہ گوٹھ کے رہائشی ہیں،تمام افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے،بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی،واقعہ میں 7افراد جاں ہوئے ہیں۔