پاکستانی بولر محمد علی پاکستان شاہینز کی ٹیم میں شامل

پاکستانی بولر محمد علی پاکستان شاہینز کی ٹیم میں شامل
کیپشن: Pakistani bowler Muhammad Ali joined the team of Pakistan Shaheens

ایک نیوز: پاکستانی فاسٹ بولر محمد علی ڈارون میں پاکستان شاہینز کے ریڈ بال میچز کے لیے 15 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کر لیے گئے ۔
  پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف 19 سے 22 جولائی اور 26 سے 29 جولائی تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔ 
محمد علی کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ میں شرکت کریں گے جو 8 سے 13 جولائی تک جاری رہے گا، پاکستان ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کیمپ کی نگرانی کریں گے اور ریڈ بال کے دو میچوں کے لیے ڈارون بھی جائیں گے۔
  پاکستان شاہینز 4 سے 18 اگست تک 9 ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے علاوہ 50 اوورز کے دو میچ بھی کھیلے گی۔ 
عبدالرحمان وائٹ بال میچز کے ہیڈ کوچ ہوں گے، محمد مسرور ریڈ اور وائٹ بال کے میچز کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔