محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: The application to disqualify Mohsin Naqvi from the Senate seat is scheduled for hearing

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کرینگے ،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے۔
درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ، محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ 
درخواست مین کہا گیا ہے کہ سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چئیرمین تھے۔ 
آئین کے ارٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔