محکمہ موسمیات کی موسم میں بڑی تبدیلی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی موسم میں بڑی تبدیلی کی پیشگوئی
کیپشن: Meteorological Department predicts major changes in weather

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی صورتحال کے پش نظر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گاجبکہ پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا،مری ،گلیات ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے،خضدار، آواران اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ،نوکنڈی47،بہاولپور،دالبندین 46، سبی،دادو،بھکراور جیکب آبادمیں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب آج لاہور میں آسمان پر کالی گھٹا چھا گئی، لاہور میں بارش کا امکان ہے،آج لاہور میںموسم
 انتہائی خوشگوارہے گا، صبح کے وقت مطلع ابر آلود ہے ،ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم سہانا ہو گیا ہےآج لاہور میں آسمان پر دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔