پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف کی محافظ:مریم نواز 

پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف کی محافظ:مریم نواز
کیپشن: Parliament is the foundation of democracy and protector of justice in society: Maryam Nawaz

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
  مریم نواز نے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے، پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی، اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے، ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں ، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے، جمہوریت کی قوت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے ،پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے،پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔