ایک نیوز: کشمور روڈ حادثے میں4پولیس اہلکار شہید جبکہ 3اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ایس ایس پی کی سکواڈ موبائیل کا ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پولیس موبائل وین الٹ گئی ، پولیس موبائل میں سوار چار پولیس اہلکار موقعہ پر ہی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔
واقعہ غوثپور کے قریب مچھی بند انڈس ہائی وے پر پیش آیا ، افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے ، روڈ حادثہ میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد وسيم. وقار احمد. غلام یاسین. محمد اسماعيل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ا کندھ کوٹ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا، جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، محسن نقوی کی سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا۔