ویرات کوہلی کےبعدبھارتی کپتان روہت شرماکابھی ریٹائرمنٹ کااعلان 

ویرات کوہلی کےبعدبھارتی کپتان روہت شرماکاریٹائرمنٹ کااعلان 
کیپشن: Indian captain Rohit Sharma announces retirement after Virat Kohli

ایک نیوز:ویرات کوہلی کےبعدبھارتی کپتان روہت شرمانےبھی ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی کپتان روہت شرماکی کپتانی میں انڈین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاچیمپئن بن گیا۔کامیابی کےبعدروہت شرمانےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔
روہت شرماکاکہناتھاکہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔
واضح رہےکہ اس قبل ویرات کوہلی بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کرچکے۔
روہت شرما کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے سب سے زیادہ 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ سب سے زیادہ 4231 رنز اسکور کیے۔ان کی اوسط 32.05 رہی۔
اس کے علاوہ روہت شرما نے 9 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلے۔