ویب ڈیسک:جوبائیڈن انتظامیہ کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ۔
امریکی میڈیاکےمطابق اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی کھیپ پہنچا دی، امریکا نے اسرائیل کو 2ہزار پاؤنڈ وزنی 10 ہزار اور ہزاروں میزائل دئیے ہیں ۔جو وہ فلسطینیوں کے خلاف استعمال کریں گے۔
امریکی میڈیا کےمطابق گزشتہ سال 7اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران امریکا نے اسرائیل کو اب تک 14ہزار ایم کے 84 بم،65ہزار 500 پاؤنڈ وزنی بم،3ہزار ہیل فائر میزائل،1ہزار بنکر تباہ کرنے والے خطرناک بم،2600سمال ڈائیامیٹر بم اور دیگر بھاری ہتھیار دئیے ہیں۔