ویرات کوہلی کاٹی ٹوئنٹی سےریٹائرمنٹ کااعلان

ویرات کوہلی کاٹی ٹوئنٹی سےریٹائرمنٹ کااعلان
کیپشن: Virat Kohli announces retirement from Twenty20

ویب ڈیسک:بھارتی مایانازبلےبازویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ویرات کوہلی نےورلڈکپ2024کےفائنل میچ جیتنےکےبعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ انکا بھارت کی طرف سے آخری ٹی ٹوئنٹی ہے۔ 
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کےلیے میرا آخری ٹی ٹوئنٹی تھا۔ ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے، اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہوگا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کےلیے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1292 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
ویرات کوہلی 2012سےاب تک بھارت کی نمائندگی کررہےتھے۔
علاوہ ازیں وہ 2014 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ پلیئر آف دا ٹورنامنٹ بھی رہے ہیں۔