ایک نیوز:سنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں کےکیس میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اضافی دستاویزات میں زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن شامل ہے،باپ پارٹی کی خیبرپختونخوا میں مخصوص نشست کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔
باپ پارٹی کی کے پی اسمبلی میں کوئی نشست نہ ہونے پر مبنی دستاویزات بھی جمع کرا دی گئیں ۔باپ پارٹی میں تین آزاد ارکان کی شمولیت پر مخصوص نشست ملنے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل بنچ یکم جولائی کو سماعت کرے گا۔