سرحدوں پرتعینات فوجی جوانوں کےعید پرپیغامات

Jun 30, 2023 | 23:23 PM

ایک نیوز:عیدِ قرباں اور سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے قوم کے نام عید الاضحیٰ کے موقع پرخصوصی پیغامات دیئے گئے۔

قوم کی خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے وابسطہ ہیں۔مشرقی ومغربی سرحدوں پر معمور افواجِ پاکستان کے بہادر اور جَری جوان آج بھی اپنوں سے دور عید کے موقع پر بھی دفاعِ وطن کے لئے ملک دُشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔پاک آرمی کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحرائوں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عیدیں سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربان کرتے ہیں۔آج الحمداللہ پاکستان میں مجموعی طور پر امن کی فضا انہی کے مرہونِ منت ہے۔

سر زمین شمالی وزیرستان سےپاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کی جانب سے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ “پاکستانی قوم کو عید کی خوشیاں مبارک ، ہم اپنی قوم کی خوشیوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں”“شمالی وزیرستان کی زرخیز سرزمین بہت سی قربانیوں سے حاصل کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کا خون شامل ہے ”پاکستانی قوم ، عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائے کیونکہ پاک فوج کے جوان انکی حفاظت کے لیے ہر دم تیار کھڑے ہیں”“ہم عید کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پر ہیں اور ایسی بہت سی عیدیں قوم کی حفاظت کے لیے قربان کرنے کے لیے تیار ہیں”“ پاکستان رینجرز پاک فوج کے ساتھ مل کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں”
سندھ رینجرز کے جوانوں کاکہنا تھا کہ “رینجرز اور پاک فوج کی قربانیوں اور راتوں کو جاگ کر وطن کی حفاظت کرنے کی بدولت ہی ہماری قوم شہروں میں سکون سے عید مناتی ہے”“مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر معمور ہوں”“یہ عید کیا ، ہم وطنِ عزیز کی خاطر ایسی ہزاروں عیدیں قربان کرنے کو تیار ہیں”“عید کے پر مسرت موقع پر دفاعِ وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے”

مزیدخبریں