وزیر خارجہ آج جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

Jun 30, 2023 | 23:11 PM

ایک نیوز : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے چار روزہ سرکاری دورہ پر  آج روانہ ہوں گے۔

 جاپانی حکومت کی دعوت پر وزیر خارجہ  آج سے4جولائی کو جاپان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے ملاقات کریں گے

وزیر خارجہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے ساتھ ہی ان کی جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ کی پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق ممتاز کاروباری اور اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوگی۔

مزیدخبریں