نواز شریف کی پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

نواز شریف کی پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے ملاقاتیں
کیپشن: Nawaz Sharif's meetings for the improvement of Pakistan's economy

ایک نیوز :دبئی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے ملاقاتیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی۔ معاشی نظام کی بہتری کیلئے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال جاری ہے۔