جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

Jun 30, 2023 | 21:09 PM

ایک نیوز :عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کھلے عام پھینک دیا جائے تو وہ انسانوں کی صحت کے لیے کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

تیزی سے بڑھتی آبادی اور حفظان صحت کی ناکافی سہولیات جیسے مسائل کے ہوتے رہائشی علاقوں میں عید الاضحیٰ کے دوران ہونے والی انفرادی اور اجتماعی قربانیاں ایک طرف طبی مسائل کو جنم دے رہی ہیں اور دوسری طرف یہ صورت حال ہمارے ماحول کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

عید قرباں پر عام گلی محلوں میں سرِ راہ جانوروں کی آلائشیں پھینکنا عام بات تصور ہوتی ہے، تاہم انہیں بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بڑے شہروں میں کچھ بہتری آئی ہے، لیکن مجموعی طور پر عید قربان کے دوران رہائشی علاقے جو مناظر پیش کر رہے ہوتے ہیں وہ خاصے تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ یہ آلائشیں محض راہ گیروں ہی کے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنتیں بلکہ ان آلائشوں سے پیدا ہونے والی غلاظت اور اس اٹھتا تعفن مختلف بیماریوں بھی کا سبب بنتا ہے۔

 رہائشی علاقوں میں عید الاضحیٰ کے دوران ہونے والی  قربانیاں طبی مسائل کو جنم دیتی ہیں۔

مزیدخبریں