ایک نیوز: فیڈریشن آف پاکستان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، یہ معاہدہ ملکی معیشت کی درست سمت کا تعین کرے گا۔
عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ یقینی بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔