ایک نیوز : بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات کے ایک ماہ میں تین واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں ملزمان نے گائے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واقعات بھوپال میں پیش آئے، بھوپال میں گائے کے ساتھ زیادتی کا یہ تیسرا واقعہ ہے بھارت کی تعزیرات ہند کی دفعہ 377 "غیر فطری جنسی تعلقات” کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید تحقیقات کے لیےکیس ڈائری ہنومان گنج پولیس اسٹیشن کو بھیجا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس درخواست آئی کہ بھوپال میں ایک شخص نے گائے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا، مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
16 جون کو بھی ایک ایسا ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ملزم نے گائے کے بچھڑے کے ساتھ زیادتی کی تھی، اس سے قبل 10 جون کو بکری کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جانوروں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات نے بھارت کو دنیا بھر میں شرما کر رکھ دیا، بھارت میں خواتین پہلے محفوظ نہیں تھیں اب جانور بھی بھارتیوں کا نشانہ بننے لگے، ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے جانوروں کے ساتھ جنسی تعلق کے واقعات کو انتہائی شرمناک قرار دیا اور کہا کہ واقعات کی روک تھام کرنی ہو گی، جس طرح زمین کو ماں سمجھتے ہیں اسی طرح گائے کو بھی ماں سمجھتے ہیں، ماں کے ساتھ کون جنسی تعلق قائم کر سکتا ہے؟ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا