بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے زیر علاج میڈونا اسپتال سےڈسچارج

Jun 30, 2023 | 18:20 PM

ایک نیوز :شدید بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے زیر علاج معروف گلوکارہ میڈونا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میڈونا کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور وہ گھر پر ہیں اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں کچھ دیر رہنے کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔میڈونا کی خراب صحت کی خبر ان کے منیجر نے شیئر کی، جنہوں نے کہا کہ میڈونا کو "سنگین بیکٹیریل انفیکشن" کا سامنا کرنا پڑا ہے۔64 سالہ میڈونا کو آنے والے ہفتوں میں 7 ماہ کا ورلڈ ٹور شروع کرنا تھا لیکن انہیں اسے ملتوی کرنا پڑا۔انہیں اسے ایک نجی ایمبولینس میں ان کے نیویارک میں واقع گھر لے جایا گیا، ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ  "وہ بالکل ٹھیک ہیں۔"

یہ واضح نہیں ہے کہ ابتدائی طور پر میڈونا کے بیکٹیریا کے انفیکشن کی وجہ کیا تھی، لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی سنگین ہوگیا اور انتہائی نگہداشت میں علاج کی ضرورت پڑی۔

یہ انفیکشن جان لیوا بھی ہوسکتا ہے، یہ ایک طبی ہنگامی صورت حال ہے اور اس وقت ہوتی ہے جب جسم انفیکشن پر شدید ردعمل پیدا کرتا ہے۔

صحیح علاج کے بغیر یہ ٹشو کو نقصان، اعضاء کی خرابی اور یہاں تک کہ موت کا باعث بن سکتا ہے۔ اکثر، ابتدائی انفیکشن جو ان واقعات کو متحرک کرتا ہے وہ پھیپھڑوں، جلد، پیشاب کے نظام یا نظام انہضام سے شروع ہوتا ہے۔

سیپسس انفیکشن کسی کو بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کا زیادہ امکان پہلے سے ہی کمزور، بیمار  افراد میں ہوتا ہے۔

میڈونا اپنی صحت کے معاملات کو کافی پرائیوٹ رکھنے کی حامی ہیں ، وہ اپنے وسیع عالمی دورے سے قبل ریہرسل کے آخری مراحل میں تھیں کہ انفیکشن کا شکار ہوگئیں۔

دنیا بھر کے 45 شہروں کا دورہ کرنے سے پہلے میڈونا کے جشن کا دورہ کینیڈا میں دو ہفتوں میں شروع ہونا تھا۔ یہ ان کا 12 واں دورہ تھا جو کہ موسیقی کی صنعت میں ان کی شمولیت کے 40 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیا جانا تھا۔

امریکی میگزین فوربز نے انہیں امریکا کی 45 ویں امیر ترین خاتون کے طور پر فہرست میں شامل کیا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 580 ملین ڈالر  ہے۔

مزیدخبریں