وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں فوج کے برابر کردیں

Jun 30, 2023 | 16:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں کے لیے بڑی خوش خبری دیتے ہوئے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔ وزیراعظم نے اعلان گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر دورہ پاڑہ چنار کے موقع پر دوران خطاب کیا۔ ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے مقابلے میں کم تھی جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا۔

 گزشتہ روز دورہ پاڑہ چنار کے موقع پر جوانوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادروطن کی سرحدوں کی جرات وبہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اورجذبوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہیں۔ موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں