ایک نیوز: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہےکہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوسکتے ہیں، ہمارا ٹارگٹ اب پنجاب ہے اورکوشش ہوگی کہ وہاں سے 35 سیٹیں لیں۔ الیکشن میں مقابلہ پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔
منظور وسان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں اور اب ان کا نکلنا مشکل ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ پر کیسز بنیں گے اور جیل بھی جائیں گے لیکن جیل کی گرمی برداشت نہیں کرپائیں گے۔ پی ٹی آئی سربراہ باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر باہر جانے میں اب انہیں دشواری ہوگی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پی پی میں واپس آئیں گے تو ویلکم کریں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے رہنما آزاد الیکشن لڑیں گے۔