ایک نیوز: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے یوٹیوب چینل پر بابراعظم اور ویرات کوہلی پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ہمراہ اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی اپنی کارکردگی سے عظیم کھلاڑی کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں لیکن بابراعظم کو اس مقام تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔تہربھجن نے بابر کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ایک شاندار کھلاڑی قرار دیا۔
اس موقع پر شعیب اختر نے ٹی20 کرکٹ میں بابراعظم پر ہونے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وہ مختصر فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں میں نکھار لارہا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی بلاشبہ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے تاہم بابراعظم ان کھلاڑیوں کی لائن میں کھڑے ہونے والے ہیں۔