لاہور، آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 افراد گرفتار

Jun 30, 2023 | 13:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر  کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائےگا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ اب تک 32 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ اور آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی ہیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ صفائی آپریشن میں خلل ڈالنے والے 105 افراد کو حراست میں کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ سری پائے جلانے والے آلودگی کے ساتھ ساتھ تعفن کا باعث بھی بنتے ہیں۔ نہر میں اوجھڑیاں دھونے سے پانی آلودہ ہو کر انسانوں اور جانوروں کے لیے نقصان دہ ہو جاتا ہے۔ شہر کی صفائی میں خلل ڈالنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایکشن ہوگا۔

مزیدخبریں