ورلڈکپ وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Jun 30, 2023 | 13:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وینیوز کے لیے امپورٹڈ گھاس، نئی آؤٹ فیلڈز اور بہتر فلڈلائٹس کی تیاری کی جارہی ہے، ہر ورلڈکپ وینیو کو بھارتی بورڈ کی جانب سے 50 کروڑملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انفرااسٹرکچر پر رقم خرچ ہوگی، ممبئی کے اسٹیڈیم میں نئی فلڈلائٹس کی تنصیب ہوگی اور ممبئی کے اسٹیڈیم میں کارپوریٹ باکسز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہناہےکہ لکھنؤ میں نئی پچز بچھائی جائیں گی۔ کولکتہ میں ڈریسنگ رومز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور دھرم شالہ میں آؤٹ فیلڈ کے لیے امپورٹڈ گھاس استعمال ہوگی جب کہ پونے میں ضرورت کے لیے ایک فلور بنایا جا رہا ہے۔ دہلی میں اسٹیڈیم کے انفرا اسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

ورلڈ کپ میچز کا انعقاد 10 وینیوز پر ہو رہا ہے اور ہر وینیو کی اس وقت مختلف ضرورت ہے جو پوری کی جارہی ہے۔ بعض اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی جارہی ہیں اور کچھ اسٹیڈیمز کی نشستوں اور ٹوائلٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

مزیدخبریں