لاہور: عید صفائی مہم میں خلل ڈالنے والے 105 افراد گرفتار

Jun 30, 2023 | 12:43 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور میں عید صفائی آپریشن میں خلل ڈالنے والے 105 افراد  کودھر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر سڑکوں پر سری پائے جلانے والوں، اوجھڑیاں نہر میں دھونے اور بغیر لائسنس کھالیں اکھٹی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسسٹینٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 32 افراد کو پکڑ کرپولیس  کے حوالے کیا، اے سی رائے ونڈ خرم حمید نے 26 جبکہ اے سی شالیمار شرینہ جنجوعہ اور اے سی سٹی واثق قیوم نے 16، 16 افراد کو جیل بھجوایا۔اے سی کینٹے آپریشن کرتے ہوئے 15 افراد کو جیل بھیج دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ سری پائے جلانے والے آلودگی کے ساتھ ساتھ تعفن کا باعث بھی بنتے ہیں۔ نہر میں اوجھڑیاں دھونے سے پانی آلودہ ہو کر انسانوں اور جانوروں کے لیے نقصان دہ ہو جاتا ہے، شہر کی صفائی میں خلل ڈالنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایکشن ہوگا۔

مزیدخبریں