ایک نیوز: موٹروے پولیس نے ایم نائن پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے بسوں اور وینز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کردیا جبکہ 200 بسوں اور وینز پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے کراچی ٹول پلازہ، نوری آباد اور حیدراباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عید پراپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
موٹروے پولیس نے ایم نائن کے اوپر مسافروں سے7 لاکھ روپے سے زائد لیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیااس سلسلے میں تقریبا 200 بسوں اوروین کو 2لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔مسافروں نے زائد لیا جانے والا کرایہ واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔