ایک نیوز: عیدکے دوسرے روزپنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گوجرہ، چکوال اور گجرات سمیت مختلف شہروں میں آندھی اوربارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقا مات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب کمالیہ، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے جب کہ شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جب کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 28کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔