ایک نیوز: فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی کی بنا مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 7 افراد اپنے رشتے داروں سے عید مل کر واپس آرہے تھے کہ ان کے مخالف فریق کے مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد ،36 سالہ محد عامر، 6 سالہ دعا فاطمہ 7 سالہ مغیراور 12سالہ علی حسن جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں قبضے میں لے کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔