ایک نیوز:عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید کے دوسرے روز بھی صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر میں جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں ، بیشتر مقامات پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر شہر سے 30 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں جو مختلف جگہوں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹس تک پہنچائی گئی ہیں۔ شہر میں بنائے گئے 111 کیمپوں سے آلائشیں اٹھا کر فیومیگیشن کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔