قومی انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی

Jun 30, 2023 | 09:48 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی، وہ گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

رپورٹ کے مطابق ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ 28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ بھی رہے تھے۔ ماجد علی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے بھی ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق ماجد علی نے فیصل آباد میں واقع اپنے گھر میں لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی ہے ۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد علی تین برس سے ڈپریشن کا شکار اور زیرعلاج تھے۔ قومی کیوئسٹ نے شادی نہیں کی تھی۔

دریں اثنا رابطے پر سابق عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ماجد  سے فیصل آباد میں  ملاقات ہوئی تھی،ان کومالی پریشانی نہیں تھی لیکن مایوس سے لگے تھے۔قانونی کارروائی کے بعد  ماجدعلی کی لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی جبکہ  تدفین ان کے آبائی علاقہ سمندری میں ہوگی۔

مزیدخبریں