پیرمحل:اونٹوں سےبھراٹرک الٹ گیا،3بیوپاری جاں بحق،10سےزائدزخمی

پیرمحل:اونٹوں سےبھراٹرک الٹ گیا،3بیوپاری جاں بحق،10سےزائدزخمی
کیپشن: Pirmahal: Truck full of camels overturned, 3 traders were killed, more than 10 were injured.

ایک نیوز:پیرمحل میں اونٹوں سےبھراٹرک الٹ گیا،3بیوپاری جاں بحق جبکہ10سےزائدزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پیرمحل میں موٹروےایم تھری انٹرچینج کےقریب افسوسناک واقعہ پیش آیاجس میں اونٹوں سےبھراٹرک الٹ گیا۔
ذرائع کےمطابق لاہورسےاونٹوں کےبیوپاری اونٹ فروخت نہ ہونےپرواپس بھکرلےجارہےتھےکہ راستےمیں ٹرک ڈرائیورکونیندآگئی جس وجہ سےٹرک الٹ گیاجس میں3افرادجاں بحق اور10سےزائدزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ریسکیوٹیموں نےموقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں اورلاشوں کوہسپتال منتقل کردیا۔