فلائٹ کاتقریباً18گھنٹےانتظارکرنےپرمسافرکووی آئی پی پر وٹوکول مل گیا

فلائٹ کاتقریباً18گھنٹےانتظارکرنےپرمسافرکووی آئی پی پر وٹوکول مل گیا
کیپشن: After waiting for the flight for about 18 hours, the passenger got a vetocol on his IP

ایک نیوز: امریکی ریاست اوکلاہوما سے کیرولائنا جانے والی فلائٹ 18 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی اور سب مسافر طویل انتظار کے بعد ایک ایک کرکے چلے گئے سوائے فِل اسٹرنگر کے جو بالآخر پورے جہاز میں جانے والے واحد مسافر بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق کہتےہیں کہ صبرکاپھل میٹھاہوتاہےیہ مثال امریکاکےایک شہری کیلئے سچ ثابت ہوئی جب تقریباً18گھنٹےانتظارکرنےکےبعدجہازکےعملےنےمسافرکووی آئی پی پروٹوکول سےنواز۔
امریکی میڈیا کے مطابق فِل اسٹرنگر نے آخر وقت تک فلائٹ کا انتظار کیا جس کے بعد وہ طیارے میں جانے والے واحد مسافر تھے اور ان کے صبر کرنے پر فلائٹ کے عملے نے انہیں وی آئی پی جیسا پروٹوکول بھی فراہم کیا۔
فِل نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے فلائٹ کیلئے 17 گھنٹے اور 52 منٹ تک انتظار کیا۔ جبکہ دیگر تمام مسافر دوسرے طیارے میں چلے گئے یا واپس ہوگئے۔ انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہوائی جہاز کی تمام سیٹ خرید لی تھیں۔ انہوں نے عملے کی جانب سے بہترین سلوک کا مظاہرہ کرنے پر انکی تعریف بھی کی۔